منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ٹھنڈے پانی سے نہانے کے اہم فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے

13 جنوری, 2025 13:54

پاکستان میں ٹھنڈا موسم اور اس میں ٹھنڈا پانی، بہت سے لوگوں کو یہ سن کر ہی سردی لگنا شروع ہو جاتی ہے۔

لیکن اگر آپ ٹھنڈے پانی سے نہانے کی ہمت کریں تو اس کے گرم پانی سے زیادہ صحت کے فوائد ہیں۔ آج ہم آپ کو ٹھنڈے پانی سے نہانے کے سات اہم صحت مندانہ فوائد بتانے جار ہے ہیں۔

1) بہتر دوران خون: ٹھنڈا پانی آپ کے جسم میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتا ہے تاکہ اس کے بنیادی درجہ حرارت کو برقرار رکھا جا سکے، جو خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

2) قوت مدافعت: ٹھنڈا پانی آپ کے جسم میں مدافعتی خلیوں کی زیادہ پیداوار کو فروغ دے کر عام بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

3) سوزش کو کم کرتا ہے: ٹھنڈا پانی سوزش، سوجن کو کم کرنے اور جوڑوں کو سکون پہنچاتا ہے۔

4) میٹابولزم میں اضافہ: سرد درجہ حرارت آپ کی بھوری چربی کو متحرک کرتا ہے جس کے نتیجے میں میٹابولک ریٹ بڑھ جاتا ہے۔

5) بہتر موڈ: ٹھنڈا پانی ہوشیاری، علمی صلاحیت اور توانائی کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

6) جسم کی چربی میں کمی: ٹھنڈا پانی جسم کی چربی اور خون میں گلوکوز کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

7) بالوں کی صحت: ٹھنڈا پانی کٹیکلز کو بند کرتا ہے اور آپ کے بالوں میں چمک اور طاقت بڑھاتا ہے۔

خیال رہے کہ اگرچہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے بہت سے فائدے ہیں، لیکن بعض طبی حالات والے لوگوں کو ان سے پرہیز کرنا چاہیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔