احد رضا میر نے سجل علی سے متعلق کیا کہا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی

احد رضا میر نے سجل علی سے متعلق کیا کہا؟ ویڈیو وائرل ہوگئی
پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کی سجل علی سے متعلق کی جانے والی مختصر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں احد رضا میر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سجل کا نام لے کر انکے کام کی تعریف کی ہے، ساتھ ہی اداکار نے رمشا خان اور دنانیر مبین کے کام کو بھی سراہا۔
اداکار احد رضا میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دنانیر، سجل اور رمشا تینوں ہی بہترین اداکارائیں ہیں، میرے ان سب کے ساتھ مختلف تجربات رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:دنانیر مبین کی احد رضا میر کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل
خیال رہے کہ احد اور سجل ماضی میں معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ احد اور سجل شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی رہ چکی ہے، ان کی شادی کووڈ لاک ڈاؤن سے قبل14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
بعدازاں 2021 اور 2022 سے ہی یہ خبریں آنا شروع ہوگئیں کہ دونوں میں طلاق ہوچکی ہے، تاہم اداکار جوڑے کی جانب سے اپنی طلاق کی نہ ہی تصدیق اور نہ ہی تردید کی گئی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.