منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پاکستان میں نئی ہنڈائی سناٹا این لائن متعارف، قیمت کیا ہے؟

13 جنوری, 2025 15:43

ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں تیار کی گئی سوناٹا این لائن کو لانچ کرنے کے بعد اس کی قیمت کا بھی اعلان کر دیا۔

اگر آپ نے گاڑی کی لانچ کے وقت دی جانے والی معلومات، جیسے کہ اس کا دلکش ڈیزائن، شاندار کارکردگی، اور جدید خصوصیات، مس کر دی ہیں، تو یہاں آپ کو مکمل تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہنڈائی، کِیا، کے ایف سی اور پیزا ہٹ سے پاکستانی مؤقف کی حمایت، بھارت میں غصہ

ہنڈائی نشاط نے ایک آن لائن ایونٹ کے ذریعے گاڑی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے پاکستان میں باضابطہ طور پر بالکل نئی Hyundai Sonata N Line  کا آغاز کر دیا ہے۔

لانچ نے ملک میں برانڈ کیلئے ایک نئے دور کا تعارف کرایا، جس میں سوناٹا این لائن خود کو کارکردگی پر مبنی سیڈان کے طور پر پیش کرتی ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور شاندار ڈیزائن کا امتزاج ہے۔

ہنڈائی کمپنی کے مطابق پاکستان میں سوناٹا این لائن کی قیمت 1 کروڑ 58 لاکھ 90 ہزار روپے (ایکس فیکٹری) مقرر کی گئی ہے جس کی باقاعدہ بکنگ کا آغاز بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔