ایران کا دفاعی نظام دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

ایران کا دفاعی نظام دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت کے کمزور ہونے کے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلنے کے ساتھ ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب نے حالیہ دنوں میں نئی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
حالیہ کامیابیوں میں پاسداران انقلاب کے زیر زمین میزائل شہر کی نقاب کشائی، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج میں نئے دفاعی سازوسامان کی شمولیت کے ساتھ ساتھ ایران کی سرزمین کے اندر مختلف حساس مقامات پر فوجی مشقوں کا انعقاد شامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فروری 2018ء میں اپنے خطاب میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کی کوششوں پر زور دیا اور ملک کے میزائل پروگرام میں اختلاف پر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فضائی دفاعی اڈے کو مسلح افواج کا ایک انتہائی اہم حصہ قرار دیا جو ایران کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں صف اول ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج بشمول فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنی فوجی سازوسامان اور جنگی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔
مشق کے پہلے مرحلے کے دوران فضائی دفاعی یونٹوں نے وسطی ایران میں نطنز جوہری سائٹ کے تحفظ کے منصوبوں پر عمل کیا۔
آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورس کے ایئر ڈیفنس ڈویژن نے ممکنہ الیکٹرانک جنگ کے دوران متعدد فضائی خطرات کے خلاف نطنز میں جوہری سائٹ کی حفاظت کے لئے پوائنٹ ڈیفنس حکمت عملی کا استعمال کیا۔
پاسداران انقلاب کی زمینی افواج نے عظیم پیغمبر 19 کی مشق کے آخری مرحلے کے دوران اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے کواڈ کوپٹر لانچ کیے۔
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ملک کے پاس ایسے ہتھیار موجود ہیں جن کی اب تک رونمائی نہیں کی گئی اور یہ دشمنوں کو معلوم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مختلف شعبوں میں اپنی جنگی طاقت کو بہتر بنانے اور ملک کی دفاعی تیاریوں کو یقینی بنانے کے لئے مسلسل مشقیں کی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.