غزہ؛ پانچ دنوں میں صیہونی فوج کے ہاتھوں 70 معصوم بچے شہید

غزہ؛ صیہونی فوج کے ہاتھوں 5 دنوں میں 70 معصوم بچے شہید
اسرائیلی فوج کے غزہ میں مسلسل فضائی حملے جاری ہیں، تاہم صیہونی فوج کے ہاتھوں 5 دنوں میں 70 معصوم بچے شہید ہوئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق غزہ میں مسلسل اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں،جبکہ صیہونی فوج کے ہاتھوں شمالی غزہ میں گزشتہ 5 دنوں میں تقریباً 70 بچے شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق گزشتہ 100 دنوں کے دوران شمالی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟
ایک طبی ذرائع نے اتوار کو الجزیرہ کو بتایا کہ شمال میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں مزید 9500 فلسطینی زخمی ہوئے جو اکتوبر کے اوائل میں شروع کیا گیا تھا۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اتوار کے روز اسرائیلی محاصرے کو ’نسلی صفائی، نقل مکانی اور تباہی کی سب سے خوفناک شکل‘ قرار دیا تھا تاہم نامہ نگاروں نے کہا کہ شمالی غزہ اب وسیع تباہی اور ملبے کا ایک "بھوت علاقہ” ہے۔
نامہ نگاروں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں ہر ایک جگہ پر منظم طریقے سے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں، اگر آپ اسکول، پناہ گاہ،عارضی کیمپ یا یہاں تک کہ اسپتال میں ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.