منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کنگنا نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

13 جنوری, 2025 18:40

بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں سلمان خان کو ‘اچھا دوست’ قرار دیتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا کہ متعدد مواقع کے باوجود وہ ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کر سکے۔

انٹرویو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں اداکار سلمان خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گی؟ کنگنا نے کہا کہ سلمان میرے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمارے پاس کئی مواقع تھے جہاں ہم ایک ساتھ کام کر سکتے تھے لیکن کسی طرح ایسا کبھی نہیں ہوا۔

کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر آپ سلمان کو دیکھیں تو ان کی کتنی فین فالوئنگ ہے، لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ وہ اس وقت ملک کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔