منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

فلسطینی بچوں کے قتل عام میں امریکی بم استعمال ہونے کی تصدیق

13 جنوری, 2025 20:20

غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں پر صیہونی فوج کی جانب سے امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ جنگ میں واشنگٹن کے کردار پر احتجاجا استعفیٰ دینے والے امریکی عہدیداروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی میں امریکا کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سابق امریکی حکام نے ایک انٹرویو میں حکام نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل امریکی فوج کی مدد کے بغیر غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکی ہتھیاروں کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک سابق سفارت کار ہالا ہریت نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سابق سینیئر اہلکار جوش پال نے بھی زور دے کر کہا کہ غزہ میں گرائے جانے والے ہر ایک بم اور امریکا کے درمیان ایک تعلق ہے کیونکہ گرایا جانے والا ہر ایک بم امریکی ساختہ طیارے سے گرایا جاتا ہے۔

جوش پال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے زیادہ تر بم، ٹیکنالوجی اور تمام لڑاکا طیارے اور فکسڈ ونگ بیڑے امریکا سے آتے ہیں۔

اینڈریو ملر، جو امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار تھے اور اسرائیلی فلسطینی امور کے نائب معاون کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے، نے نوٹ کیا کہ اسرائیل ایک یا دو ٹارگٹڈ افراد کی مبینہ موجودگی کے بہانے گنجان آباد علاقوں پر اندھا دھند حملے کر رہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔