امریکی ڈاکٹرز سمیت کارکنان صیہونی رجیم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

امریکی ڈاکٹرز سمیت سیکڑوں شہری صیہونی رجیم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
واشنگٹن: امریکا کے مختلف شہروں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں ڈاکٹرز اور سینکڑوں سمیت شہری سڑکوں پر نکل آئے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کے مختلف شہروں میں ڈاکٹروں اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سمیت سینکڑوں شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور غزہ کے فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید تمام فلسطینی طبی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ؛ زمینی کارروائی میں کتنے اسرائیلی فوجی جہنم رسید ہوئے؟
مظاہرین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا وہ صیہونی جرائم پر فوری ایکشن لیں اور نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ پر غزہ کی پٹی میں زیر حراست ڈاکٹروں اور طبی عملے کو رہا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں درجنوں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ بھی شامل ہیں۔”
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.