وینا ملک کا مولانا طارق جمیل سے متعلق بڑا انکشاف

وینا ملک کا مولانا طارق جمیل سے متعلق بڑا انکشاف
پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے معروف اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی مثبت بات چیت کی تفصیلات شیئر کیںاور ان کی عاجزی کو سراہا ہے۔
حال ہی میں متھیرا کے شو میں شرکت کے دوران وینا ملک نے اپنے کیریئر، ان چیلنجز کے بارے میں بات کی جن کی وجہ سے ان کی طلاق ہوئی۔
انہوں نے مفتی قوی کے اپنے بارے میں ریمارکس پر بھی تبصرہ کیا اور مولانا طارق جمیل کی مہربانی کی تعریف کی۔
مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے وینا ملک نے انکشاف کیا کہ اسلامی اسکالر نے ان سے رابطہ کیا اور ان کی چار سے پانچ ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل نے میرے پیشے سے متعلق کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کر رہی ہوں۔
اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ‘مولانا طارق جمیل خود میرے پاس پہنچے’۔
وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہی شخص ہیں جنہوں نے خانہ کعبہ میں جا کر میرے لیے دعا کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے حجاب پہننا اس لیے شروع کیا کیونکہ وہ مذہب کی طرف مائل تھیں اور اب بھی دل سے ان عقائد پر عمل پیرا ہیں۔
وینا ملک نے کہا کہ اگر نئی نسل قرآن پاک کو صحیح طریقے سے پڑھے اور سمجھے تو انہیں کسی عالم دین کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.