لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ کیا بنی؟ کئی مشتبہ افراد گرفتار

لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ کیا بنی؟ کئی لوگ گرفتار
کیلیفورنیا: امریکی پولیس نے لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی تحقیقات میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
برطانوی میڈیا بی بی سی ورلڈ کے مطابق امریکی جنگلات میں اب تک کم از کم 24 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، امریکی شہر لاس اینجلس کے گھروں اور عبادت گاہوں سے لے کر ہر قسم کی 10 ہزار سے زیادہ عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:لاس اینجلس آتشزدگی؛ بیلا حدید کا آبائی گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
فائر فائٹرز آگ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی۔ پولیس نے آتش زنی کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ خالی کرائی گئی املاک لوٹنے کے الزام میں بھی 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:لاس انجیلس جنگلات میں لگی آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان، لاکھوں بےگھر
خیال رہے کہ کاؤنٹی کے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فائر فائٹرز کی کوششوں کے باوجود سب سے بڑی آگ اب تک مکمل طور پر بے قابو ہے۔
موسمی حالات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب خیال کیا جا رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہوا ان شعلوں کو مزید بھڑکائے گی۔
مزید پڑھیں:لاس اینجلس میں لگی آگ بےقابو، قہر خداوندی کی پکڑ انسان کو مجبور بنا دیتی ہے
پیسیفک پیلیسیڈس میں لگنے والی آگ میں تقریباً 5300 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ شہر کے باہر ایٹن میں لگنے والی آگ میں مزید 5 ہزارعمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔ یہ لاس اینجلس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن آگ ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.