منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

نیٹ فلکس پاک بھارت کرکٹ سے متعلق سیریز کب ریلیز کرے گا؟

13 جنوری, 2025 15:40

نیٹ فلکس آئندہ ماہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈاکومینٹری سیریز جاری کرے گا۔

فروری کا مہینہ کرکٹ شائقین کے لیے ایکشن سے بھرپور ہونے جا رہا ہے کیونکہ شائقین کرکٹ نہ صرف آئی سی سی چیمپیئن  ٹرافی بلکہ نیٹ فلکس کی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سے متعلق ڈاکومینٹری سیریز سے بھی لطف اندوز ہو گے۔

کرکٹ دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے اگلے ماہ کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے نیٹ فلکس ایک ڈاکومینٹری سیریز ‘ سب سے بڑی دشمنی بھارت بمقابلہ پاکستان’ جاری کرے گا۔

یہ سیریز دونوں ممالک کی آبائی سرزمین پر اس دشمنی کے ڈرامے، جذبے اور اعلی درجے کی شدت کی عکاسی کرتی ہے۔ اس میں دونوں ٹیموں کے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی بصیرت بھی شامل کی جائے گی جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

اس ڈاکومینٹری سیریز میں وریندر سہواگ اور سارو گنگولی جیسے لیجنڈز اور پاک بھارت ون ڈے میچ کی کہانیاں بھی پیش کی جائیں گی۔ ناظرین کو سنیل گواسکر اور شعیب اختر کے انکشاف کردہ راز بھی سننے کو ملیں گے۔

نیٹ فلکس 23 فروری کو ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل 7 فروری کو پاک بھارت کرکٹ سے متعلق یہ سیریز ریلیز کرے گا۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ اتوار 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔کان ہے۔

دفاعی چیمپیئن پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ اس کا آخری لیگ میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔