پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی؛ کپتانوں کی پریس کانفرنس کب ہوگی؟ روہت بھی آئیں گے

14 جنوری, 2025 20:01

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہوگی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے کہ تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرس کا انعقاد کیا جائے گا۔

پروٹوکول کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے آغاز سے پہلے میزبان ملک میں تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوتے ہیں اور پریس کانفرنس میں اپنی تیاریوں پر بات کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹرز پر بڑی پابندیاں عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو 19 فروری کو شروع ہونیوالے ایونٹ سے 2 روز قبل پریس کانفرنس کا وقت اور جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتائے گی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا حصہ تمام ٹیموں کے کپتان جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان آئیں گے؟

بھارت سمیت تمام کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا، اسپانسرز اور شائقین کو ویزے دینا میزبان بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کے اسکواڈ میں کون کون شامل ہیں؟

لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں وزٹ کرنے والی ٹیموں میں 3 بھارتی شامل تھے جن ویزے ملنے پر پاکستان آئے تھے اب بھی ایسا ہی ہوگا اور جن کو ویزوں کی ضرورت ہوگی جسکا انتظام پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

آئی سی سی جب وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کرے گی تو اس کے بعد یہ فیصلہ بھی ہوجائے گا کہ ٹیموں کی پریس کانفرنس کس دن رکھی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔