نوکری سے چھٹکارا پانے کیلئے ملازم نے اپنی ہی انگلیاں کاٹ ڈالیں

نوکری سے چھٹکارا پانے کیلئے ملازم نے اپنی ہی انگلیاں کاٹ ڈالیں
بھارتی ریاست گجرات میں ایک شہری نے ملازمت چھوڑنے کے لیے اپنی چار انگلیاں کاٹ دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ شہری نے اپنے رشتہ دار کی ڈائمنڈ کمپنی میں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر اپنی ملازمت جاری رکھنے سے بچنے کے لئے یہ قدم اٹھایا۔
سورت کے رہنے والے میور تاراپارہ نے ایک حادثے کی جھوٹی کہانی گھڑنے کے بعد اپنے بائیں ہاتھ کی چار انگلیاں کاٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
8 جنوری کو میور تاراپارہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ایک دوست کے گھر گیا تھا۔ ہوش میں آنے پر اس نے دیکھا کہ اس کا بائیں ہاتھ شدید زخمی ہے اور اس کی چار انگلیاں غائب ہیں۔
شہر کی کرائم برانچ کو منتقل کرنے سے پہلے یہ معاملہ سورت کے امرولی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے تفتیش کاروں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی باریک بینی سے جانچ پڑتال کی اور اس علاقے کے عینی شاہدین سے بات کی جہاں میور مبینہ طور پر گر گیا تھا، لیکن اس کے بیان کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔
تفتیش کاروں کے دباؤ میں میور نے اس گھناؤنے فعل کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے جان بوجھ کر اپنی انگلیاں کاٹ لی تھیں تاکہ وہ اپنے رشتہ دار کی فیکٹری میں ملازمت کے لیے نااہل ہو سکے۔
اس نے 4 جنوری کی رات امرولی رنگ روڈ کے قریب ایک تیز دھار چاقو خریدنے اور خود کو مسخ کرنے کا اعتراف کیا۔ شہری نے خون بہنے کو روکنے کے لئے ایک رسی کا استعمال کیا اور کٹی ہوئی انگلیوں اور چاقو دونوں کو پھینک دیا۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ‘میں ہیرے کی فیکٹری میں کام جاری نہیں رکھنا چاہتا تھا، لیکن میں اپنے رشتہ داروں کو یہ نہیں بتا سکا کہ میں نوکری چھوڑنا چاہتا ہوں’ ”اس لیے میں نے خود کو کام کے لیے نااہل بنانے کے لیے اپنی انگلیاں کاٹنے کا فیصلہ کیا۔
حکام نے جائے وقوعہ کے قریب ایک بیگ سے کٹی ہوئی تین انگلیاں برآمد کیں تاہم اس عجیب و غریب واقعے کی تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.