پاکستان میں 800 ارب کے بڑے سونے کے ذخائر دریافت

پاکستان میں 800 ارب کے بڑے سونے کے ذخائر دریافت
پنجاب کے سابق وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹک میں 800 ارب روپے مالیت کا 28 لاکھ تولہ سونا دریافت ہوا ہے۔
ابراہیم حسن مراد نے ایک بیان میں کہا کہ وسیع پیمانے پر تحقیق کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے کہ سونے کا یہ ذخیرہ اٹک کے 32 کلومیٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔
کابینہ کے سابق رکن کے مطابق اس ‘سنگ بنیاد’ دریافت کی جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے تصدیق کی ہے۔
سابق وزیر نے انکشاف کیا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے 127 مقامات سے مکمل نمونے لیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سنگ میل پاکستان کی معدنی دولت کو کھولنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے معاشی بحالی اور آنے والی نسلوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
موجودہ صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے 28 لاکھ تولہ سونا ملنے کی تصدیق کی ہے۔
سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ حکومت سونے کے ذخائر پر جیولوجیکل سروے آف پاکستان کی جانب سے کی گئی تحقیق کے تحت کام کر رہی ہے اور گزشتہ سال بھی کام جاری رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ذخائر کی قدر کی مزید تصدیق کے لیے نیسپاک اور دیگر فرموں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، البتہ میرے خیال سے عالمی مارکیٹ میں دریافت ہونے والے ذخائر کی مالیت تقریباً 600 سے 700 ارب روپے ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو کانوں سے سونا چوری کرنے سے روکنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کی تھی، اٹک میں دریافت ہونے والا سونا ایک ماہ بعد نیلام کیا جائے گا اور بین الاقوامی سطح پر اس کی تشہیر کی جائے گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.