قطر میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نُکات سامنے آگئے

قطر میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نُکات سامنے آگئے
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے قطر میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے لائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیل کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کی تجویز ہے جس کے بدلے اسرائیل ہر فوجی خاتون یرغمالی کے بدلے 50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا کرے گا۔
اسرائیلی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے اور اس معاہدے پر 3 مراحل میں عمل درآمد ہوگا۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی؛ حتمی مسودہ تیار! حماس کا انکشاف
مزید پڑھیں:یمن نے اسرائیلی وزارت اور فوجی ٹھکانوں پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی ڈیل کے دوسرے مرحلے کا آغاز سیز فائر شروع ہونے کے 16 دن بعد ہوگا جس میں باقی قیدیوں اور فوجیوں کی رہائی سے متعلق بات ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اسرائیلی فوج ڈیل کے پہلے مرحلے میں مصر اور غزہ بارڈر پر قائم گزرگاہ فلاڈیلفی کوریڈور کو بھی خالی کر دے گی۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذاکرات کے جاری رہنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ہم ایک معاہدے کے قریب ہیں اور سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں مگر جب تک جنگ بندی کا اعلان نہیں ہوتا کچھ بھی حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.