پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حنا بیات کا بھارتی اداکار عامر خان پر شو کاپی کرنے کا الزام

14 جنوری, 2025 13:42

پاکستانی اداکارہ حنا بیات نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اسٹار عامر خان نے انکے شو سے متاثر ہوکر اپنا شو بنا یا۔

حال ہی میں حنا بیات نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے دلچسپ موضوعات سمیت اپنے کیرئیر پر بھی بات کی۔ اداکارہ نے اگرچہ  اپنے  کیرئیر کا آغاز بطورمیزبان کیا  لیکن انہوں نے بطور پہلی شخصیت معاشرے کے حقیقی مسائل کو اسکرین پر پیش کیا تھا ۔

حنا بیات نے شو کے حوالے سے بتایا کہ اس شو کا سیٹ بھی میں نے خود ڈیزائن کیا تھا لیکن اس کے کافی عرصے بعد عامر خان نے بھی شو شروع کیا جسے دیکھ کر ہماری چیخیں نکل گئیں۔

مزید پڑھیں:بائیکاٹ مہم کو بکواس کہنے پر اداکارہ حنا بیات تنقید کی زد پر

مزید پڑھیں:عامر خان احساسِ کمتری کا شکار، بڑا انکشاف بھی کردیا

اداکارہ نے مزید کہا کہ کیونکہ اس شو کا سیٹ حتیٰ کہ مواد بھی ہمارے جیسا تھا، میں یہی کہونگی کہ اس وقت عامر خان ہمارے شو سے انسپائر ضرور تھے۔

خیال رہے کہ اداکارہ حنا بیات نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے شو کا نام نہیں لیا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا بیات کے شو کے بعد بھارتی چینل اسٹار پلس پر ’ستیہ میو  جیتے‘ کے نام سے ایک شو کی میزبانی عامر خان نے کی، یہ شو اپنے فارمیٹ کی وجہ بھارت میں خاصا مقبول رہا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔