پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ بھارتی کپتان روہت شرما پاکستان آئیں گے؟

14 جنوری, 2025 11:28

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل فوٹو شوٹ کیلئے پاکستان آنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر روہت شرما کا پاکستان جانے کا حتمی فیصلہ ہوجاتا ہے تو کئی سالوں بعد وہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی کھلاڑی ہوں گے۔

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2027 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کے اسکواڈ میں کون کون شامل ہیں؟

مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل کیوں تسلیم کیا؟ حفیظ برہم

منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو میزبان ملک میں شریک ہونا ہوتا ہے۔

روہت شرما کا پاکستان کا ممکنہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور کرکٹ کشیدگی کے پیش نظر قابل ذکر ہے کیوں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی محدود رہے ہیں اور دونوں ممالک صرف آئی سی سی ایونٹس میں مدمقابل آتے ہیں۔

خیال رہے کہ  فوٹو شوٹ کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما کا پاکستان کا دورہ کرنا ان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔