منگل، 14-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ایران کا صیہونی ملک کو بین الپارلیمانی یونین سے نکانے کا مطالبہ

14 جنوری, 2025 09:34

بغداد: ایران کے پارلیمانی گروپ کی رکن نے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی ملک کو بین الپارلیمانی یونین سے نکال باہر کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کمیٹی سے متعلق ایشیائی پارلیمانی کونسل کے اجلاس میں ایران کے پارلیمانی گروپ کی رکن فاطمہ جرارہ نے ایشیائی پارلیمانی کونسل کی فلسطین کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔

ایشیائی پارلیمانی کونسل کی فلسطین کمیٹی کا دوسرا اجلاس بغداد میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:ایران کا دفاعی نظام دشمنوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

ایرانی وفد کی سربراہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کمیٹی کو صیہونی حکام کے غزہ پر جاری وحشیانہ جرائم  کے خلاف عدالتی مواخذے کو بنیاد بناتے ہوئے اس سلسلے میں قانونی کاروائی کے لئے کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایشیائی ممالک کی پارلیمانی کونسل کے نمائندے اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کو بین الپارلیمانی یونین اور اس کے ماتحت اداروں سے نکال باہر کیا جائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کو عالمی فوجداری عدالت کے صیہونی حکام کی گرفتاری سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

فاطمہ جرارہ نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین پر ناجائز صیہونی قبضے کے خلاف وہاں کے عوام کی تحریک آزادی اور حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔