"اسرائیل شہید یحییٰ سنوار کی لاش حماس کے حوالے نہیں کرے گا”

اسرائیل شہید یحییٰ سنوار کی لاش حماس کے حوالے نہیں کرے گا (فوٹو: فائل)
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست فلسطینیوں کیلئے مزاحمت کی علامت اور حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی لاش حوالے نہیں کرے گی۔
صہیونی میڈیا نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کے تبادلے کیلئے اسرائیلی حکام سے مذاکرات جاری ہیں تاہم مزاحتمی تحریک کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کی لاش سے متعلق کوئی بات چیت منظر عامر پر نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ حماس نے اپنے شہید رہنما یحییٰ سنوار کی لاش حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم صہیونی حکام نے سنوار کی لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں: قطر میں جاری غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نُکات سامنے آگئے
یاد رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار 17 اکتوبر 2024 کو غزہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوگئے تھے، شہادت کے بعد صہیونی حکومت نے ان کی لاش اپنی تحویل میں لی تھی۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار 2024 میں عرب دنیا کی معروف ترین شخصیت قرار
قبل ازیں حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو عوامی سروے میں 2024 میں عرب دنیا کی معروف ترین شخصیت قرار دیا گیا تھا۔
دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے والے دہشتگرد صیونی فوجیوں میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.