پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اہم رپورٹ جاری

14 جنوری, 2025 16:04

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف جیک اسمتھ رپورٹ جاری کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 2020 میں امریکی صدارتی انتخابی نتائج میں مداخلت کے الزامات کی تفصیل جاری کردی ہے۔

رپورٹ کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے2020 کےانتخابات ہارنے کے باوجود مجرمانہ طور پر اقتدار میں رہنے کی کوشش کی،انتخابی نتائج کی توثیق میں رکاوٹ بنے اور امریکی عوام کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنےکی کوشش کی۔

مزید پڑھیں:تحریر الشام کو دہشت گرد تنظیموں سے نکالنے کا کام ٹرمپ کے سپرد

مزید پڑھیں:نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل بڑا دھچکا

جیک اسمتھ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم ثابت کرنے کیلئے ثبوت کافی تھے لیکن دوبارہ صدر منتخب ہونے کی وجہ سے عدالتی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل پراسیکیوٹر جیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف 2020 کے انتخابات میں اپنی شکست نہ تسلیم کرنے اور نتائج کو بدلنے کی کوشش کرنے اور خفیہ دستاویزات کو غلط طریقے سے ہینڈل کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات میں وفاق کی پیروی کی۔

خیال رہے کہ ہفتے کو امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی عدالت میں جمع کرائے بیان کے مطابق جیک اسمتھ نے جمعہ کے روز محکمہ انصاف کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔