لاس اینجلس آتشزدگی؛ آسکرز کی تقریب دوسری بار پھر ملتوی

لاس اینجلس آتشزدگی؛ آسکرز کی تقریب دوسری بار پھر ملتوی (فوٹو: فائل)
لاس اینجلس میں آتشزدگی کے باعث آسکرز کی نامزدگیوں کی تقریب دوسری بار ملتوی کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز کی نامزدگی کی تقریب اب 23 جنوری کو ہوگی۔
آسکرز کی نامزدگیوں کی تقریب پہلے 17 جنوری کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا اور پھر 19 جنوری کو منتظمین نے نامزدگیوں کیلئے ووٹنگ کی مدت میں بھی توسیع کردی۔
مزید پڑھیں: پُرتعیش زندگیاں، مہنگے گھر! کروڑوں ڈالر کی انڈسٹری زمین بوس
تاہم امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ نے وہاں کی ہر چیز کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث تقریب ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ پر ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے، مختلف مقامات پر آتشزدگی سے اب تک 40 ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی؛ بیلا حدید کا آبائی گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکانات اور عمارتیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، 25 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں: انجیلینا جولی نے اپنے گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کردیا
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس میں 3 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ اس ہفتے تیز ہواؤں کے باعث مزید تباہ کن ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر آگ نے ہالی ووڈ اسٹارز سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات کے گھر بھی جلا دیے ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.