پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

نان بائی کی کئی فٹ بڑی روٹی بنانے کی ویڈیو وائرل

14 جنوری, 2025 13:03

پاکستانی نان بائی نے کمبل جیسے نظر آنے والی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

پاکستانی نوجوان کی یہ روٹی بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس کو 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نان بائی نے مہارت کے ساتھ آٹے کے پیڑے کو بیلا اور پھر اس کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں روٹی خریداروں پر حملہ

نان بائی کو مہارت کے ساتھ اس روٹی کو بڑے سے گول توے پر ڈال کر پکاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نان بائی کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئے جنہوں نے اس روٹی کو دنیا کی سب سے بڑے روٹی قرار دے ڈالا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے اتنی بڑی روٹی بنانے کی تکنیک پر دلچسپ تبصرے بھی کیے، ایک صارف نے استفسار کیا کہ یہ روٹی ہے یا کمبل؟ اسے کھانا ہے یا اوڑھنا ہے؟

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔