پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

16 جنوری سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

14 جنوری, 2025 12:06

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:نئے سال کے موقع پر پٹرول سستا ہونے کا امکان

مزید پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور پیٹرول کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔