معروف یونیورسٹی نے شراب ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا

معروف یونیورسٹی نے شراب ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا
برطانیہ کی معروف ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے شراب بنانے کی تربیت پر مبنی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام متعارف کرا دیا۔
1821 میں قائم ایڈنبرا کی مشہور معروف ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے 4 سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً 10 ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔
یونیورسٹی کے مطابق صرف اسکاٹ لینڈ میں اسکاچ وِسکی انڈسٹری میں 11 ہزار سے زائد افراد براہ راست ملازمت کر رہے ہیں جبکہ مزید 42 ہزار بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔
مزید پڑھیں:سمندر میں تیرتی ہوئی بوتل کو شراب سمجھ کر پینے سے4 ماہی گیر ہلاک
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.