پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

یمن نے اسرائیلی وزارت اور فوجی ٹھکانوں پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

14 جنوری, 2025 15:14

یمنی مسلح افواج نے صیہونی ریاست کے اہم ٹھکانوں پر اعلیٰ درجے کا فوجی حملہ کردیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری نے اعلان کیا کہ یمنی فضائیہ نے چار ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقے یفہ میں اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کے میزائل اور ڈرون یونٹوں نے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے اندر اسٹریٹجک پوزیشنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سری کا کہنا تھا کہ یمنی میزائل ڈویژن نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت فوجی امور کے احاطے پر حملہ کیا ہے، جس میں فلسطین-2 ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا اور نام نہاد جدید اسرائیلی اینٹی ایئر سسٹم بھی اسے روکنے اور مار گرانے میں ناکام رہا۔

یمنی افواج کے ترجمان نے کہا کہ مسلح فورسز مظلوم فلسطینی قوم کے تئیں اپنی مذہبی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں سے دستبردار نہیں ہوں گی، چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ خدا کی مدد سے ہم غزہ کی پٹی کے خلاف جاری جارحیت بند ہونے اور علاقے کا محاصرہ ختم ہونے تک اسرائیلی دشمن کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اضافہ کریں گے۔

یمن کا فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف تازہ ترین آپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران اپنی نوعیت کا تیسرا آپریشن ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔