یاسر حسین اپنے انتقال کی خبر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے

یاسر حسین اپنے انتقال کی خبر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے
پاکستانی اداکار، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے ہی انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر آگ بگولہ ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اسٹوری اڈیٹ کرتے ہوئے ایک ایسی خبر کی نشاندہی کی جو انکے انتقال پر مبنی تھی۔ اسٹوری میں اداکار نے ان ڈیجیٹل کریٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جو غلط تھمب نیلز پوسٹ کرکے کلک بیٹ بناتے ہیں۔
انہوں نے یوٹیوب پر اپنی موت کی جعلی خبر دوبارہ شیئر کی، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اداکارہ اقراء عزیز کے شوہر یاسر حسین کا انتقال ہو گیا۔
مزید پڑھیں:یاسر حسین کا ترکش اداکار سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں پر طنز
اس تہلکہ خیز خبر کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،’یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے’۔
اس پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین ڈیجیٹل کریٹرز کو صرف چند کلکس حاصل کرنے کیلئے سستی خبریں بنانے پر سخت مذمت کر رہے ہیں۔ جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے یاسر حسین کے جوابی وار پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ کم از کم یاسر کو اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔
خیال رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز دسمبر 2019 ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کے درمیان 2018 ء میں تعلقات استوار ہوئے، بعدازاں شادی کے ڈیڑھ سال بعد جولائی 2021 میں بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.