چیمپئنز ٹرافی 2025؛ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی قیمتیں کیا ہونگی؟

چیمپئنز ٹرافی 2025؛ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی قیمتیں کیا ہونگی؟
لاہور: پاکستان میں آنے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی 2025 چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی قیمتوں سے متعلق حتمی سرکاری منظوری دینگے، رپورٹ کے مطابق عام انکلوژرز کیلئے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 1,000 روپے ہوگی۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچوں کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار روپے ہو گی۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی؛ کپتانوں کی پریس کانفرنس کب ہوگی؟ روہت بھی آئیں گے
مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹرز پر بڑی پابندیاں عائد
کراچی میں ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 2 ہزار روپے ہوگی، جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کیلئے پریمیم سیٹنگ کی قیمت 7ہزار روپے ہو گی اور وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 12 ہزار روپے ہو گی۔
کراچی میں دیگر میچز کیلئے عمومی انکلوژر کی قیمت 1,000 روپے ہوگی، جبکہ فرسٹ کلاس اور پریمیم ٹکٹ کی قیمت بالترتیب 1ہزار 500 اور 3ہزار 500 روپے تک ہوگی۔
لاہور کیلئے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں نشست کی کیٹیگری کے لحاظ سے 1,000 سے 18,000 روپوں تک ہونگی۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان بمقابلہ انگلینڈ اور افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا میچ کیلئے قیمتیں 1,000 سے 12,500 روپوں تک ہونگی۔
راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 2,000 سے شروع ہو کر 12,500 تک جائے گی، جو نشست کے علاقے پر منحصر ہےجبکہ راولپنڈی میں دیگر راؤنڈ روبن میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپے ہوگی۔
خیال رہے کہ لاہور میں سیمی فائنل کے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 2,500 اور زیادہ سے زیادہ قیمت 25,000 روپے ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.