اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ خواب بن کر رہ گیا، صیہونی اخبار کا اعتراف

اسرائیل کیلئے حماس کا خاتمہ نا ممکن قرار، صیہونی اخبار کا اعتراف
تہران: صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ کے اہداف حاصل نہیں ہوسکے بلکہ حماس کا خاتمہ ایک خواب بن کر رہ گیا۔
ایرانی نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق صیہونی اخبار معاریو کی رپورٹ میں آیا ہے کہ غزہ پٹی سے اطراف کی صیہونی کالونیوں پر راکٹ حملے بند نہیں ہوسکے ہیں نہ ہی اسرائیلی فوجیوں کے مرنے میں کمی آئی ہے۔
صیہونی اخبار کی رپورٹ میں درج ہے کہ حماس کو ختم کرنا ناممکن ہے، لہذا دوسرا ٹارگیٹ حاصل کرنا ہوگا یعنی قیدیوں کی رہائی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل شہید یحییٰ سنوار کی لاش حماس کے حوالے نہیں کرے گا
مزید پڑھیں:یمن نے اسرائیلی وزارت اور فوجی ٹھکانوں پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے
دوسری جانب حماس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی گروہوں سے مشوروں کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے نتائج سے انہیں آگاہ بھی کیا گیا ہے۔
کئی ذرائع نے دعوی کیا گیا ہے کہ حماس اور صیہونی حکومت کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ تقریبا نتیجے تک پہنچ گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.