لاس اینجلس؛ 9 روز بعد بھی آگ بجھ نہ سکی، آگ نے ایک اور علاقے کو لپیٹ لیا

لاس اینجلس؛ 9 روز بعد بھی آگ بجھ نہ سکی، آگ نے ایک اور علاقے کو لپیٹ لیا
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ تھم نہ سکی، لیکن ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی جس سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ خاک ہو گیا۔
75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔ کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے، ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔
مزید پڑھیں:لاس اینجلس آتشزدگی؛ آسکرز کی تقریب دوسری بار پھر ملتوی
مزید پڑھیں:لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی وجہ کیا بنی؟ کئی مشتبہ افراد گرفتار
لاس اینجلس میں لگی آگ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے جبکہ لوٹ مارکرنے والے درجنوں گرفتار ملزمان کیخلاف چارجزکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
لاس اینجلس میں آگ کو بجھانے کیلئے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب آتشزدگی سے نقصانات پر انشورنس کمپنیوں کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور ایٹن میں 27 فیصد آگ قابو آئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالی ووڈ کی95 سالہ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.