صیہونی حملے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری، 18 فلسطینی شہید

صیہونی حملے جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری، 18 فلسطینی شہید
صہیونی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی کے چند ہی گھنٹوں کے اندر مختلف مقامات پر حملہ کرکے 18 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
مہر خبر رسا ایجنسی کے مطابق، غزہ میں حماس اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے تاہم حسب روایت صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے غزہ کے مغرب میں ایک رہائشی مکان پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے ہاتھوں 15ماہ میں47 ہزار فلسطینیوں کی شہادتیں ہوئیں
مزید پڑھیں:جنگ بندی معاہدہ غزہ کے بہادر جانبازوں کی مزاحمت کا نتیجہ قرار
دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت نے چند لمحے قبل غزہ شہر کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ شہداء کو المعمدانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے مغربی غزہ کے علاقے کوی الشیخ رضوان پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں اب تک 82 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.