پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

غزہ جنگ بندی؛ خوثیوں کا اسرائیل پر حملے بند کرنے کا اعلان

16 جنوری, 2025 19:17

قابض ریاست اسرائیل اور مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد یمن کے حوثی باغیوں نے بھی صہیونی رجیم کیخلاف عسکری کارروائیاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کا احترام کریں گے اور مکمل پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔

حوثی باغیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ کتنے عرصے تک خود کو محفوظ رکھ پاتا ہے اور ایسا وہ معاہدے کے مندرجات پر عمل کرکے کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں حماس پر اور لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بنائے جانے پر حوثیوں نے یمن سے اسرائیلی سرزمین پر میزائل اور ڈرون برسائے تھے۔

حوثیوں نے امریکا، اسرائیل اور مغربی ممالک کے بحری مال بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا تاکہ غزہ میں جارحیت کو رکوایا جا سکے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔