سیف علی خان کے گھر چور کیسے داخل ہوا؟ پولیس کا انکشاف

سیف علی خان کے گھر چور کیسے داخل ہوا؟ پولیس نے بتا دیا
بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کے دوران مزاحمت میں انکے شدید زخمی ہونے سے متعلق بھارتی پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا۔
بھارتی پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’رات گئے 3 بجے ہمیں اداکار سیف علی خان اور انکے گھر پر حملے کی اطلاع ملی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیف علی خان کو اسپتال منتقل کیا‘۔
پولیس افسر نے کہا کہ’سیف کے علاوہ انکی خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا ہے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے‘۔
مزید پڑھیں:سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل
تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر سیف کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا جبکہ ملزم کو اداکار کے گھر میں سے کسی شخص نے اندر داخل ہونے میں مدد فراہم کی‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کو سیف علی کے گھر سے حاصل ہوئی سی سی ٹی فوٹیجز سے مشتبہ افراد کی موجودگی نہیں ملی ہے، علاوہ ازیں عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو 2 مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ حملہ آور انہیں دونوں میں سے ایک ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.