پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

مومل نے اپنی بہترین دوست کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا

16 جنوری, 2025 20:37

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل شیخ نے اپنی بہترین دوست کا نام بتاکر مداحوں کو حیران کردیا۔

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مومل نے انکشاف کیا، "ماہرہ میری سب سے قریبی دوست ہیں۔ ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ کریں۔

مومل نے بتایا کہ وہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہیں لیکن ماہرہ کے ساتھ ان کا رشتہ خاص ہے۔ "جب بھی ہم ملتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں۔ ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی تھی”۔

مومل شیخ نے گزشتہ برس اپنے خاندان کو "کپورز آف پاکستان” کہنے کے حوالے سے وضاحت دی۔ مومل نے کہا، "میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ مجھ سے ایک سوال کیا گیا اور میں نے جواب دیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ لوگ کلپس اور ریلز دیکھ کر غلط نتائج اخذ کر لیتے ہیں۔”

مومل شیخ، جو معروف اداکار جاوید شیخ کی بیٹی ہیں، نے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے کبھی ان کے کیریئر کے لیے سفارش نہیں کی۔ انہوں نے مذاقاً کہا، "بابا، اب تو کر لیں کال!”۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔