پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

16 جنوری, 2025 10:18

ممبئی: بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھرڈکیتی کی کوشش کی گئی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ کے نواب کے نام سے مشہور اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رات ساڑھے تین بجے ممبئی میں بینڈرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں:کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا

سیف علی  کی مزاحمت پر چوری کے لئے آئے شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا، اس حملے میں اداکار زخمی ہو گئے ہیں اور اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان لیلاوتی اسپتال کا کہنا ہے کہ سیف علی کو گہرے زخم آئے ہیں، انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم آیا ہے۔ واضح رہے کہ مزاحمت پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ممبئی پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔