پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

سہ ملکی سیریز: کراچی میں ہونیوالے میچ، فائنل کی تاریخ تبدیل

16 جنوری, 2025 16:54

سہ ملکی سیریز کیلئے کراچی میں ہونیوالے آخری میچ اور فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقا کے درمیان طے شدہ سہ ملکی سیریز کا آخری میچ اب 13 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل اب 15 فروری کو ہوگا۔

قبل ازیں، سیریز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری میچ 12 فروری کو ہونا تھا جبکہ فائنل 14 فروری کو طے تھا، سیریز کا مقصد 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری ہے۔

دریں اثنا، رابطہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلوں کی تاریخ میں تبدیلی زیر غور ہے توہم اس ضمن میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔