ہنی سنگھ نے خود کو ‘ذہنی مریض’ کیوں قرار دیا؟

ہنی سنگھ نے خود کو 'ذہنی مریض' کیوں قرار دیا؟
بھارتی ریپر گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے بائی پولر ڈس آرڈر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے خود کو ذہنی مریض قرار دیا۔
حال ہی میں بھارتی ریپر ہنی سنگھ نے اداکارہ ریا چکرورتی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ہنی سنگھ نے بتایا کہ میں 6 سال تک اس مرض سے لڑتا رہا، جن میں سے 3 تک میں خود کو مردہ سمجھتا رہا۔
ریا چکرورتی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اِس پوڈکاسٹ کا پرومو شیئر کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ نے کہا کہ ‘میں اتنا خراب کیس ہوں بائی پولر ڈس آرڈر کا، ایک ذہنی مریض ہوں میں آج بھی’۔
مزید پڑھیں:ہنی سنگھ نے عاطف اسلم کو اپنا بھائی قرار دیدیا
پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریا چکرورتی نے ہنی سنگھ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میں اس عارضے کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہنی سنگھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری کو دیکھ کر ایک ہی وقت میں خوشی اور غم کے احساس میں مبتلا ہوگئی تھیں۔
مزید پڑھیں:ہنی سنگھ نے ایک رات میں 23 لڑکیوں پر کتنے لاکھ خرچ کیے؟
گزشتہ برس ہنی سنگھ نے اپنی دماغی بیماری ‘بائی پولر ڈس آرڈر’ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کی حالت اتنی خراب تھی کہ کچھ ڈاکٹرز نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا تھا۔
View this post on Instagram
ایک انٹرویو میں اپنے ذہنی مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بائی پولر ڈس آرڈر ایسی بیماری ہے جس میں دماغ من گھڑت چیزیں تصور کرتا ہے اس پختہ یقین کے ساتھ کہ یہ سب سچ ہے۔
ہنی سنگھ نے بتایا کہ مجھے 30 سیکنڈز میں 30 ہزار خیالات آتے تھے اور سب سے سب منفی خیالات، یہ سلسلہ 6 سال چلا، میں ڈھائی سال اپنے گھر سے جبکہ ڈیڑھ سال اپنے کمرے سے باہر نہیں نکلا۔
2014 میں، جب ہنی سنگھ اپنی کامیابیوں کے عروج پر تھے، انہوں نے اچانک شوبز سے دوری اختیار کر لی۔ اس کے بعد کے سالوں میں انہوں نے اپنے میوزک کیریئر کو روک دیا اور سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو گئے تھے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.