چیمپیئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کو ایک اور جھٹکا

چیمپیئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا کو ایک اور جھٹکا
پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جنوبی افریقا ٹیم کے ایک اور اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروٹیز کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزی ہیمسٹرنگ کے مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں کھیلی جائے گی۔
توقع کی جارہی تھی کہ کوئٹزی ٹورنامنٹ کے لئے جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں اینرک نورٹجے کی جگہ لیں گے۔
ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انہیں پریٹوریا کیپیٹلز کے خلاف ایس اے 20 میچ کے لئے جوبرگ سپر کنگز کی پلیئنگ الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔
نتیجتا 24 سالہ جیرالڈ کوئٹزی اگلے چند ہفتوں تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں جبکہ ان کی فٹنس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹزی رواں موسم گرما میں زخمی ہونے والے جنوبی افریقہ کے آٹھویں فاسٹ بولر ہیں، ان کے علاوہ لونگی نگیڈی، ڈیرن ڈوپاویلون، ویان ملڈر، نورٹجے، لیزاڈ ولیمز، اوٹنیل بارٹمین اور نندرے برگر بھی انجری کا شکار ہوچکے ہیں۔
اگر جیرالڈ کوئٹزی بروقت صحتیاب نہیں ہوتے تو جنوبی افریقا کے کوچ اور سلیکٹر روب والٹر ان کی جگہ 18 سالہ کوینا مپھاکا یا فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کوربن بوش کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.