دلہا ایک، دلہنیں تین! مصر کی انوکھی شادی کی ویڈیو وائرل

دلہا ایک، دلہنیں تین! مصر کی انوکھی شادی کی ویڈیو وائرل (فوٹو: فائل)
مصر میں شادی کی ایک ایسی تقریب کے چرچے ہیں جس میں دلہا ایک تھا اور اسکی 3 دلہنیں تھیں جو اپنی شادی پر بے حد خوش بھی نظر آ رہی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کیا، تینوں دلہنیں ایک ہی پارلر سے تیار ہوئیں اور ایک جیسا ہی لباس زیب تن کیا جس نے مداحوں کو چونکا کررکھ دیا۔
نوجوان کی دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور یہ تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: کچوریاں تلنے کیلئے الیکٹرک گاڑی کا استعمال، لوگ حیرت زدہ
انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت امیرہ ہیں جو پڑوسن بھی ہیں لیکن پھر مجھے بوسی سے بھی محبت ہوگئی اور ان دونوں کے ہوتے ہوئے اسما بھی مجھے پسند آگئی۔
دلہا نے مزید بتایا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ ان میں سے کسی ایک کے بغیر بھی رہ سکوں اس لیے میں نے تینوں کو راضی کرلیا۔
شادی کی یہ انوکھی تقریب دارالحکومت شبرا الخیمہ میں ہوئی۔
@amrnabil1978 عريس يتزوج ثلاث عرائس في ليلة واحدة … ربنا يعينك #grandamr #explore #fyp #weddingday ♬ original sound – ꧁ Grand ꧂ ™ ؏mr Nabil 🦂✈️🇪🇬
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.