سوئی سدرن اور نادرن گیس کمپنی کی اجارہ داری ختم، نوٹیفکیشن جاری

سوئی سدرن اور نادرن گیس کمپنی کی اجارہ داری ختم، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے سوئی سدرن اور نادرن گیس کمپنی کی اجارہ داری ختم کردی۔
وزارت توانائی نے گیس پیداواری کمپنیوں کو 35 فیصد گیس نجی کمپنیوں کو بیچنےکا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گیس کی تھرڈ پارٹی سیل سے تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی، خصوصی سرمایہ سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)
کی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سال 100 ملین کیوبک فٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے فروخت ہوگی، تھرڈ پارٹی کو گیس فروخت کرنے سے گردشی قرضے میں ریکارڈ کمی متوقع ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن ایک سال بعد رپورٹ دوبارہ ایکنک میں پیش کرے گی، نئی پالیسی سے ملکی سستی گیس کی پیداوار میں اضافہ اور زرمبادلہ کی خطیر بچت ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.