پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

غزہ کی صحت نظام کو بحال کرنے میں کتنے ارب ڈالر درکار ہیں؟

17 جنوری, 2025 17:37

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہ کردیا ہے جس کی بحالی کے لئے کم از کم 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اکتوبر 2023 کے بعد غزہ میں سویلین اہداف اور شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جبکہ 1 ہزار سے زائد طبی عملے نے شدید بمباری کے باوجود عوام کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کے بعد بین الاقوامی ادارے غزہ میں ہونے والی تباہی کے تخمینے پیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : "غزہ جنگ بندی؛ معاہدے کا مقصد یرغمالی آزاد کروانا ہے”

عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں صحت کے شعبے کی مکمل تباہی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کی بحالی کیلئے بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ادارے کے فلسطینی امور کے نمائندے رک پیپرکورن نے کہا کہ غزہ کے نظام صحت کی بحالی کیلئے کم از کم 10 ارب ڈالر درکار ہوں گے ابتدائی تخمینے کے مطابق پہلے 18 ماہ کے دوران صحت کے شعبے کی بحالی پر 3 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی تاکہ طبی سہولیات کو دوبارہ فعال کیا جاسکے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔