سیز فائر کے اعلان کے بعد سے صیہونی حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید

جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جنگ بندی کا جشن بھی نہیں منانے دیا۔
سیز فائر کے اعلان کے بعد سے اب تک صیہونی حملوں میں 87 فلسطینی شہید کردیے گئے جن میں 25 خواتین اور 21 بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 47 ہزار سے زائد ہوگئی، اسرائیلی فوج گھروں، پناہ گاہوں اور اسکولوں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نصیرات، الشاطی، جبالیہ، رفح اور خان یونس اور دیگر علاقوں پر حملے کررہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک گھر پر مہلک حملہ کیا ہے، غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج نے ایک اپارٹمنٹ کی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر اور قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے ابسان میں برکا خاندان کے گھر پر ہونے والے اس حملے میں اب تک پانچ افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید اسرائیلی فوجی چھاپے مارے گئے جن میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.