پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

ویڈیو: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ خلا میں  پھٹ کر تباہ

17 جنوری, 2025 11:38

اسپیس ایکس کا اسٹار شپ تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ گیا جس کے باعث ایئرلائنز کو اپنی پروزوں کا رخ موڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی اسپیس ایکس اسٹار شپ راکٹ خلا میں جاتے ہی تباہ ہو گیا جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو کے اوپر سے ایئرلائن پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس میں فرضی سیٹلائٹس کا پہلا آزمائشی پے لوڈ تھا لیکن راکٹ میں عملے کا کوئی رکن سوار نہیں تھا۔

اسٹار شپ راکٹ شام 5:38 بجے ای ایس ٹی  پر جنوبی ٹیکساس راکٹ تنصیبات سے اڑان بھرنے کے آٹھ منٹ بعد خلا میں پھٹ گیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر نارنگی رنگ کے گولے گرتے دیکھے گئے۔

اسپیس ایکس کے کمیونیکیشن منیجر ڈین ہووٹ نے راکٹ کے گم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسٹار شپ سے تمام رابطے منقطع ہوگئے تھے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں راکٹ کے اوپری مرحلے میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔’

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق درجنوں کمرشل پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا یا ممکنہ ملبے سے بچنے کے لیے راستہ تبدیل کر دیا گیا۔

میامی اور فورٹ لاڈرڈیل، فلوریڈا کے ہوائی اڈوں سے روانگی میں بھی تقریبا 45 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ناکامی کے ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ مائع آکسیجن ایندھن کے اندرونی اخراج نے دباؤ پیدا کیا جس کی وجہ سے راکٹ تباہ ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔