امریکا کے یمن پر متعدد فضائی حملے

امریکا کے یمن پر متعدد فضائی حملے
امریکا نے یمن کے صوبے امران میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔
انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی کی جانب سے خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ میں اسرائیل کی کارروائیاں جاری رہیں تو یمنی افواج اسرائیل کے خلاف حملے تیز کر دیں گی جس کے بعد امریکا نے یمن کے صوبے امران میں متعدد فضائی حملے کردیے۔
یمن کے شمال مغربی صوبے امران کے ضلع حرف سفیان پر امریکی جنگی طیاروں نے کم از کم پانچ فضائی حملے کیے۔
یہ حملے یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی کے اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے ہیں کہ اگر غزہ میں تل ابیب کی فوجی کارروائیاں بند نہیں ہوئیں تو یمن اسرائیل سے منسلک اداروں کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔
الحوثی نے جمعرات کے روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں کہا تھا کہ اگر اسرائیلی دشمن جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے قبل قتل عام اور کشیدگی میں اضافہ جاری رکھتا ہے تو فلسطینی عوام کی حمایت میں ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے یمن نے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر حملے شروع کیے تھے، یہ حملے یمن میں امریکی اور برطانوی فوجی کارروائیوں کے جواب میں بھی کیے گئے ہیں۔
یمنی فوج نے اسرائیل، امریکا اور برطانیہ سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جس کا مقصد غزہ پر تل ابیب حکومت کے حملے کو روکنا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے حملے جاری رکھیں گے جب تک اسرائیل غزہ میں اپنی زمینی اور فضائی کارروائیاں بند نہیں کر دیتا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.