پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

تمنا بھاٹیہ نے جلد کو ترو تازہ اور چمکدار بنانے کا نسخہ بتا دیا

17 جنوری, 2025 13:50

بھارت کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے چمکدار جلد کے لیے مداحوں سے اپنی دو ڈی آئی وائی فیس ماسک کی ترکیبیں شیئر کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ کو بہترین جلد کے لیے یہ ترکیبیں ان کی والدہ نے دی ہیں۔ دو ڈی آئی وائی ترکیبیں سادہ ہیں جن کے لیے صرف چند بنیادی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

تمنا بھاٹیہ کو چمکدار اور صحت مند جلد سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ سادہ سکن کیئر ماسک کی ترکیبوں کا استعمال کرتی ہیں جو ان کی والدہ نے دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ سادہ ڈی آئی وائی ماسک ان کی جلد کو فوری چمکا دیتے ہیں۔

قبل ازیں ووگ انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تمنا بھاٹیہ نے کہا تھا کہ میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں آپ کے ساتھ اپنی خوبصورتی کے راز اور کچھ رسومات شیئر کرنے جا رہی ہوں جن پر میں بچپن سے عمل کر رہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز کیا تو یہ میری والدہ نے مجھے سکھایا کیونکہ مجھے ہر روز میک اپ کرنا پڑتا تھا اور اپنے بالوں کو اسٹائل کرنا پڑتا تھا، ان تمام کیمیکلز کے بعد، میں اپنے معمول میں کچھ قدرتی اجزا شامل کلرنا چاہتی تھی۔

پہلی ترکیب جو انہوں نے شیئر کی وہ ایکسفولیٹنگ فیس ماسک کے لئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کی جلد پہلے ہی خشک ہے تو اپنے ماسک میں زیادہ شہد شامل کریں کیونکہ شہد آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ اور نمی بخشے گا۔

چہرہ صاف کرنے والے ماسک کے اجزا

1 چائے کا چمچ چندن پاؤڈر

1 چائے کا چمچ پاؤڈر کافی

1 چائے کا چمچ نامیاتی خام شہد

ان اجزاء کو ایک پیالے میں مکس کریں۔ اس اسکرب کو اپنے چہرے پر لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں، آنکھ کے بچلے حصے کو اس سے بچائیں۔ 10 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

منہ صاف کرنے کے بعد اسے خشک کریں اور پھر موئسچرائزر کا استعمال کر لیں، یہ ماسک جلد کو نرم و ملائم کردیتا ہے۔

تمنا بھاٹیہ کے موسچرائزنگ فیس ماسک کے اجزا

گلاب کا پانی

بیسن

دہی

ان تین اجزاء کو مکس کریں اور ماسک کو اپنے چہرے پر یکساں طور پر لگائیں۔ اسے 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

فیس واش کے بعد چہرے کو خشک کریں اور اس کے اوپر موسچرائزر لگائیں۔ یہ ماسک جلد کو ہائیڈریٹ اور ٹھنڈا کرتا ہے۔ بیسن آہستہ آہستہ جلد کو اسکرب کرتا ہے جبکہ دہی شدید موئسچرائزیشن فراہم کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔