"جنگ بندی؛ دوسرے مرحلے میں حزب اللہ قیدیوں رہا کیا جائے گا”

(فوٹو: فائل)
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قابض صہیونی حکومت کیساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں حزب اللہ کے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی۔
حماس کے سینئیر رہنما نے المیادین چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے قیدی اور وہ رہا کیے جائیں گے جنہیں 7 اکتوبر کے بعد غیر قانونی حراست میں لیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں آزاد ہونے والوں میں وہ قیدی شامل ہیں جو طوفان الاقصیٰ سے پہلے اسرائیلی حکومت کی جیلوں میں قید تھے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ ’’اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘‘
فلسطینی رہنما نے کہا کہ پہلے مرحلے میں خواتین، بچے اور وہ عام شہری بھی رہا کیے جائیں گے جو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران گرفتار ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی کابینہ نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
عربی میڈیا نے پہلے اطلاع دی تھی کہ ہر ایک صہیونی قیدی کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.