پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

چیمپئینز ٹرافی؛ کوچ بدل کر کیا قسمت بدل پائے گی؟

18 جنوری, 2025 20:06

ناقص پرفارمنس اور شکستوں کے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کا تقرر کردیا۔

چیمپئینز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم اختلافات اور شکستوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ سے محض چند روز پہلے نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے جس نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بڑے ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈ کرکٹر سیتانشو کوٹک کو بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ طور پر چنا ہے، سوراشٹرا کے مشہور کرکٹر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم وائٹ بال سیریز کیلئے ذمہ درایاں سونپی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر نے رکن پارلیمنٹ سے منگنی کرلی

بھارت کے موجودہ کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، بولنگ کوچ مورنے مورکل، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ، اور دو اسسٹنٹ کوچ، ابھیشیک نائر اور ریان ٹین ڈوشیٹ شامل ہیں۔

اس سے قبل تک بھارتی ٹیم کے پاس ٹیم کے پاس کوئی ماہر بیٹنگ کوچ نہیں تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔