یرغمالی زندہ چاہیے یا تابوت میں! اسرائیل فیصلہ کرلے

یرغمالی زندہ چاہیے یا تابوت میں! اسرائیل فیصلہ کرلے (فوٹو: فائل)
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے قبل بمبارای کے باعث یرغمالیوں کی رہائی سے قبل ہلاکت ہوسکتی ہے۔
اسلامک جہاد کے ملٹری ونگ کے ترجمان ابو حمزہ نے صہیونیوں کو چاہیے کہ اپنی فوج سے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کریں، اگر ایسا نہیں کیا تو زندہ یرغمالیوں کی اموات ہوسکتی ہے۔
ابو حمزہ نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اسرائیلی فورسز اور انکے اہلخانہ پر ہے کہ وہ اپنے یرغمالیوں کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ ’’اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘‘
دوسری جانب حماس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غزہ میں اس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا طریقہ کار اس بات پر منحصر ہوگا کہ اسرائیل کتنے فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
مزید پڑھیں: حماس تمام شرائط تسلیم کرے پھر غزہ میں جنگ بندی ہوگی! اسرائیل کی نئی چال
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا آغاز اتوار کی صبح 8:30 بجے شروع ہوجائے گا، جس کے بعد اسرائیل حملے بند کردے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.