پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کرینہ کپور نے شوہر پر حملے کی روداد بیان کردی

18 جنوری, 2025 19:13

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر پر ہونیوالے حملے اور واردات کی روداد پولیس کو ریکارڈ کروادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے پولیس کو دیے گئے بیان کہا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

مزید پڑھیں: حملہ سیف علی خان پر! تنقید اروشی کی جیولری نمائش پر، ایسا کیوں؟

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں لیلا وتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ کرنے والا کون؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی

اسپتال میں سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئی جبکہ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اُن کے جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی برآمد ہوا، مجموعی طور پر 6 زخم آئے جن میں سے 2 گہرے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا

سیف علی خان کے گھر پر پیش آنے والے واقعے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس بھی اپنی تفتیش کررہی ہے۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل شاہ رخ خان کے گھر منت میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم وہ سیکیورٹی کی وجہ سے ناکام رہا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔