فلاڈیلفیا کوریڈور؛ جنگ بندی کے 7 روز بعد کھولا جائے گا

فلاڈیلفیا کوریڈور؛ جنگ بندی کے 7 روز بعد کھولا جائے گا (فوٹو: فائل)
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو مصر کیساتھ لگنے والا واحد رفح کراسنگ (فلاڈیلفیا کوریڈور) کو جنگ بندی کے 7 روز بعد کھولا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی ریاست کی شرط یورپی یونین رفح کی زمینی گزر گاہ کی تکنیکی طور پر نگرانی کرے گی تاکہ مریضوں اور زخمیوں کو منتقل کیا جاسکے اور نام نہاد مصر سے اسلحہ کی اسمگلنگ کو روکا جائے، جس سے حماس کے جنگجو اسرائیل مخالف لڑرہے ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 50 مریض اس گزر گاہ پر ابو سالم گیٹ وے کے راستے جائیں گے، اس دوران فلسطینی اتھارٹی کے 3 اور یورپی یونین کے مشن کے 7 افراد وہاں موجود ہوں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ حماس کا کوئی فرد داخل نہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں: یرغمالی زندہ چاہیے یا تابوت میں! اسرائیل فیصلہ کرلے
غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں رفح کراسنگ (فلاڈیلفیا کوریڈور) سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد تین فریقوں (اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی، یورپی یونین) کی آمادگی سے پھنسے ہوئے افراد کو واپسی کی اجازت دی جائے گی۔
اسی طرح واپسی کیلئے قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کو پیشگی درخواست دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی معاہدہ؛ ’’اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی‘‘
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا ایک وفد جمعرات کے روز قاہرہ پہنچا تھا، اس کا مقصد آئندہ عرصے میں رفح کی گزر گاہ کے کام کے حوالے سے مصری انٹیلی جنس کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں قید فلسطینی یرغمالیوں کی تفصیلات جاری
یہ وفد فلسطینی اتھارٹی میں گزرگاہوں اور سرحد کے ڈائریکٹر جنرل نظمی مہنا کے زیر قیادت آیا ہے، جو اتوار کی صبح یورپی یونین کا ایک اعلی سطح کا وفد قاہرہ پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی کابینہ نے حماس کیساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
دوسری جانب غزہ جنگ کے دوران قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو متعدد بار اپنی تقاریر میں اعلان کرچکے ہیں کہ شمالی غزہ کی پٹی کا اسرائیل سے الحاق کیا جائے گا جبکہ مصر اسکی شدید مذمت کرتا رہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.