پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

متھیرا کے شو نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش دلادیا، مگر کیوں؟

18 جنوری, 2025 18:25

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان متھیرا کے پروگرام پر نامناسب الفاظ کے چناؤ نے سوشل میڈیا صارفین کو طیش دلادیا۔

حال ہی میں وینا نے متھیرا کے شو 21 ایم ایم میں بطور مہمان شرکت کی، جس نے سوشل میڈیا پر صارفین کو تنقید کا موقع فراہم کیا، دونوں اداکاراؤں نے شو میں ایک گیم کھیلا، جس میں سوالات کو جواب چیزوں آنکھ پر پٹی باندھ کر دینا تھا۔

شو کی میزبان متھیرا کی جانب سے مہمان وینا ملک کی آنکھ پر پٹی باندھ کر بوجھنے کو کہا اور نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، جس پر صارفین بھڑک اُٹھے اور پیمرا سے شو پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: متھیرا کی نازیبا ویڈیوز؛ انکشافات کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا

صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے مواد کو اگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر شائع کیا جائے تو نظر انداز کیا جا سکتا ہے لیکن ٹی وی پر ایسے شوز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کی مذمت کی جانی چاہیے اور اس پر پابندی عائد کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے معاشرے اور نوجوان نسل کی اقدار کو تباہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: حملہ سیف علی خان پر! تنقید اروشی کی جیولری نمائش پر، ایسا کیوں؟

ایک اور صارف نے دوسروں پر زور دیا کہ وہ ویڈیو کی رپورٹ کریں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ میڈیا کی مشہور شخصیات کو فکر انگیز اور مفید گفتگو کرنے کے بجائے ٹی وی پر اس طرح کے بیہودہ مواد پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جائے۔

کئی دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ریمارکس دیئے کہ وینا ملک اور متھیرا اس ویڈیو میں اپنی اصلیت ظاہر کررہی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔